تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ویب سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کیلئے فیس بک اور گوگل کی کوششیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن...اظہار خیال کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کیلئے فیس بک اور گوگل کی کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی خریداری کیلئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور سماجی تعلقات کی ویب سائٹ فیس بک کو فروخت کیلئے ابتدائی بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ ٹوئٹر کی مالیت کا اندازہ8 سے10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ ٹوئٹر کو سال2011 کے دوران 15 کروڑ ڈالر اشتہارات کی مد میں آمدنی متوقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.