تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک بھارت جامع مذاکرات بحال، سیکرٹری خارجہ ملاقات آئندہ ماہ ہوگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد....بھارت نے پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے معطل عمل کو بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ، پاکستان نے اس کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز ملیں گے جبکہ پاکستانی وزیرخارجہ جولائی میں بھارت جائیں گے۔ممبئی حملوں کے بعد سال2008 سے معطل جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کے لئے پاکستانی کی طرف سے متعدد بار کوششیں کی گئیں ، اس سلسلہ میں وزیراعظم کی سطح پر بھی بھارت سے بات ہوئی ، گزشتہ دنوں بھوٹان میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ۔ ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد سے جاری بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے تمام ایشوز پر مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کرلیا ہے، ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملک تمام حل طلب امور پر بات چیت کریں گے۔ مذاکرات کے ایشوز میں مسئلہ کشمیر، انسداد دہشت گردی، امن و سلامتی ، آبی وسائل کے تنازعات ، سیاچن اور سر کریک شامل ہیں ، دونوں ملک مذاکرات میں انسانی ہمدردی کے امور، عوامی رابطے اور معاشی امور پر بھی بات چیت کریں گے،ترجمان نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخوں کا تعین سفارتی رابطوں سے ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.