5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان خان نے بھائی کی فلم کیلئے بونی کپور کو ڈیٹس دینے سے انکارکردیا
جنگ نیوز -
ممبئی...کہتے ہیں خون کا رشتہ دنیا میں سب سے مضبوط رشتہ ہوتا ہے،اسی لئے تو سلمان خان نے بھائی کی فلم کیلئے ایک اہم فلم چھوڑ دی۔دوہزارنوکی بلاک بسٹر مووی،وانٹڈ میں سلوبھائی نے اپنی صلاحیتوں کو ایسا منوایا کہ جب اگلے سال دبنگ آئی تو اسے وانٹڈ کا سیکوئل کہا جانے لگا،لیکن ایسا نہیں تھا۔دبنگ تو سلو کے بڑے بھائی ارباز کی پروڈکشن تھی، اب سلمان نے بونی کپور کو ڈیٹس سے انکار کردیا یے،جو وانٹڈ کا سیکوئل بنانا چاہ رہے تھے،سلوبھائی کے انکار کے بعد وانٹڈ ٹو اگلے سال تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔