تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شریف برادران اتنی زیادتی کریں جتنی خود برداشت کرسکیں،چوہدری شجاعت

جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کو این آئی سی ایل سکینڈل میں ملوث کرنے کی سازش میں نوازشریف سمیت کئی خفیہ ہاتھ کارفرما ہیں ، ایف آئی آر میں مونس الٰہی کا نام تک نہیں ،محسن وڑائچ کا حلفیہ بیان سپریم کورٹ سے چھپایا گیا۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جس کیس میں مونس الٰہی کو ملوث کیا جارہا ہے اس کی ایف آئی آر میں انکا نام نہیں ،گرفتار ملزمان بھی حلفیہ بیان دے چکے ہیں کہ مونس الٰہی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہناتھا کہ وہ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، شریف برادران آج اتنی ہی زیادتی کریں جتنی وہ کل برداشت کرسکتے ہیں۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شریف برادران بھول گئے ہیں کہ ان کی جلاوطنی کے دوران انکے اہل خانہ کا چوہدری پرویز الٰہی نے مکمل خیال رکھا اورانکے ملازموں کوسرکاری خزانے سے تنخواہ دی جاتی رہی جو کہ غلط تھا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے کا دفتر جاتی امراشفٹ کردیاگیاہے اورساری ہدایات وہیں سے دی جارہی ہیں، شریف خاندان یہ قول سچ ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے کہ جس پر احسان کرو اسکے شرسے بچو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.