تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان میں دھماکا،شہداء کی تعداد 31ہوگئی

جنگ نیوز -
مردان....پنجاب رجمنٹ سینٹرمردان میں خود کش دھماکے میں31سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور بیس سے زیادہ زخمی ہوئے، جائے وقوعہ سے ملنے والی خود کش حملہ آور کی ٹانگیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوادی گئیں ۔پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان میں ریکروٹس معمول کی مشقوں میں مصروف تھے کہ اسکول یونیفارم میں ملبوس ایک لڑکا سینٹر میں داخل ہوا اور ریکروٹس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں بیس ریکروٹس جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ،دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ مردان، پشاور اور راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قاضی بشیر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹربھی فضائی نگرانی کرتے رہے ۔مردان رجمنٹ سینٹر پر اس سے قبل بھی ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک اورحملے کے دوران سیکورٹی فورسز سینٹر میں داخل ہونے والے تین خود کش حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔پشاور کے بعد چارسدہ اور مردان میں بم دھماکوں سے دہشت گردی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے حکومتی اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکے مہمند ایجنسی میں جاری آپریشن کا ردعمل ہیں۔دھماکے میں شہید اہل کاروں کی نماز جنازہ مردان میں ادا کی گئی، جس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی، کور کمانڈر آصف یاسین ملک، صوبائی وزرا، فوجی اورپولیس حکام شریک ہوئے۔ امیر حیدر ہوتی نے دھماکے میں زخمی سکیورٹی اہل کاروں کی عیادت بھی کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.