تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

البرادعی کا تہران کے معاملے میں رویہ بہت نرم تھا،وکی لیکس

جنگ نیوز -
قاہرہ...وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق مصری اپوزیسن رہنما محمد البرادعی کا تہران کے معاملے میں رویہ بہت نرم تھا۔وہ ایران کے معاملے پر ضرورت سے زیادہ جھکاؤ کا شکار رہے۔وکی لیکس کے خفیہ مراسلے کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے محمد البرادعی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے نرم رویے کی وجہ سے مشرق وسطیٰٰ کے مسئلے کے حل میں رکاوٹ بن گئے تھے۔امریکی اور اسرائیلی حکام کو خدشہ تھا کہ البرادعی جو اس وقت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ تھے، ایران کے اشاروں پر چل رہے تھے اورتہران کے متنازع ایٹمی پروگرام کی مکمل تحقیقات میں ناکام رہے۔اکتوبر دو ہزار سات میں امریکی ڈپلومیٹس کو اسرائیلی ڈیفنس انٹیلی جنس نے بریف کیا کہ البرادعی خود کو کودلائی لامہ کے مماثل "امن کا سفیر"سمجھتے ہیں۔اسرائیلی حکام نے زور دیا کہ بہتر ہوگا کہ امریکا اور دیگر ممالک محمد البرادعی پر یہ واضح کردیں کہ ان کا یہ رویہ آئی اے ای اے کو مصیبت میں ڈال سکتا ہے۔جنوری دو ہزار نو میں امریکی حکام نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ۔ اور محمد البرادعی نے بھی یہ تسلیم کیا کہ بغیر کسی سیاسی معاہدے کے ، آئی اے ای اے ایران اورشام کی نیوکلیئر صلاحیتوں کی جانچ پڑتال نہیں کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.