5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر احتجاج: حسنی مبارک آج اقتدار چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں
جنگ نیوز -
قاہرہ...مصرکے وزیر اعظم احمد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر حسنی مبارک مستعفی ہوسکتے ہیں، وزیر اعظم احمد شفیق نے برطانوی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ مصر کی صورتحال جلد واضح ہوجائے گی،ان کا کہنا تھا کہ صدر حسنی مبارک مستعفی ہو سکتے ہیں۔قاہرہ میں مصری فوج کے سربراہ نے بتایا کہ فوج عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے اور مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائینگے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر حسنی مبارک آج رات مستعفی ہوجائیں گے۔قاہر ہ کے التحریر اسکوائر پرمظاہرین نے متوقع بدلتی ہوئی صورتحال پر جشن منانا شروع کردیا ہے۔