5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رانی مکھرجی عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
جنگ نیوز -
ممبئی...اس سال کی پہلی ہٹ فلم کرنیوالی بالی ووڈ اسٹار، رانی مکھرجی نے ایک بہت ہی عجیب خواہش کا اظہار کیا ہے،، جسے وہ پورا بھی کرنا چاہتی ہیں۔بالی ووڈ میں گیارہ سال گذار کر چالیس سے زائد فلموں میں کام کرنیوالی رانی مکھرجی، مسٹر پرفیکٹ کی اہلیہ کرن راؤ سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے دھوبی گھاٹ کیا دیکھ لی ، کرن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے، فلمی حلقے حیران ہیں کہ نو ون کلڈ جیسیکا جیسی ہٹ فلم دینے والی رانی، فلاپ فلم دھوبی گھاٹ کی ڈائریکٹرکے ساتھ کام کیوں کرنا چاہتی ہے۔