5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈکے ریمانڈکاکل آخری دن،کوٹ لکھپت جیل منتقلی کاامکان
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری کا ریمانڈ کل جمعہ کو ختم ہو رہا ہے۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پولیس ریمنڈ ڈیوس کا مزید ریمانڈ نہیں مانگے گی جس پر اسے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں رکھنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ امریکی شہری کو ویسی ہی سہولتیں دی جائیں گی جیسی امریکا کی جیل میں قیدیوں کو ملتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریمنڈ کیلئے جو کمرہ منتخب کیا گیا ہے اس میں صدر زرداری اور ن لیگ کے جاوید ہاشمی بھی مختلف ادوار میں قید رہ چکے ہیں۔بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل کے اس لگژری کمرے میں ریمنڈ کو فون ، ٹی وی اور انٹرنیٹ کی محدود سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق کچھ دن پہلے پنجاب کے اعلیٰ حکام اور چھ امریکی اہلکاروں نے جیل میں ریمنڈ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔