5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نئی وفاقی کابینہ کیلئے وزرا کی نامزدگیاں شروع
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں نے نئی وفاقی کابینہ کیلئے وزرا کی نامزدگیاں شروع کردی ہیں۔ فاٹاسے شوکت اللہ اورمسلم لیگ فنکشنل سے حاجی خدابخش کے نام نئی کابینہ کیلئے نامزدکئے گئے ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے ارشد وحید چودھری کوذرائع نے بتایاہے کہ حکومت کے اتحادی فاٹاکے9ارکان نے شوکت اللہ کی نامزدگی کرتے ہوئے دستخط شدہ ایک پیپرپارلیمانی لیڈرحاجی منیر خان اورکزئی کے حوالے کردیاہے۔ ادھر مسلم لیگ فنکشنل نے بھی نئی کابینہ کیلئے مستعفی وفاقی وزیر حاجی خدا بخش راجڑ کو ایک بار پھر نامزد کر دیا ہے، انہیں حال ہی میں وفاقی وزیربنایاگیاتھاتاہم ابھی ان کے قلم دان کافیصلہ نہیں ہواتھاکہ مستعفی ہوناپڑا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتیں عوامی نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی نئی کابینہ کیلئے ناموں کوحتمی شکل نہیں دے سکیں ،حکومت ہراتحادی جماعت سے ایک وزیرلے گی۔