5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزارت ٹیکسٹائل مختلف منصوبوں کیلئے 1 ارب61 کروڑ روپے جاری کریگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزارت ٹیکسٹائل نے ٹیکسٹائل کے مختلف منصوبوں کیلئے ایک ارب61کروڑروپے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر ٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خان کا کہنا ہے کہ وزرات ٹیکسٹائل کی طرف سے فنڈز کے اجرا سے پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی میں رکھی جانیوالی مختلف اسکیموں کی جلد تکمیل ہو پائیگی۔ وزارت ٹیکسٹائل نے اس سے قبل مختلف اسکیموں کیلئے چار ارب80کروڑروپے کا اجرا کیا۔ ان فنڈز کو فوری طور پر واگزار کرنے کے لیے اسٹیٹ بنک کو درخواست بھی لکھی گئی ہے۔