5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد... ملک کے مختلف علاقو ں میں جمعہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جواگلے6دن تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشیں بارانی علاقوں کی فصلوں کے لئے انتہائی مفید رہیں گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات ڈویژن سمیت صوبہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور آئندہ ہفتہ مزید بارشوں کا امکان ہے ۔ صوبہ پنجاب ،خیبر پختوانخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہفتے سے شروع ہوجائیں گی،جب کہ اس دوران مری ،گلیات ،کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی برف باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز صوبہ سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گلگت بلتستان ،چترال ،اسکردو ،دیر سمیت شمالی علاقہ جات میں مزید برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔