5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک میں بدعنوانی عام ہے، عدلیہ اور بار آزاد نہیں، عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
لاہور...سپریم کورٹ بارکی صدرعاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں بدعنوانی عام ہے ،عدلیہ اور بار آزاد نہیں ، لوگوں کو بھی پوری طرح انصاف نہیں مل رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی صدر کا کہنا تھا کہ کھوکھلی حکومت،کڑوی عدلیہ اورظالم جنتا پاکسان کی قسمت میں ہے،اگر جمہوری نظام بھی کھو بیٹھے توملک مزید50برس پیچھے چلا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ بار کے زیراہتمام 12 فروری کو لاہورمیں سیمینارمنعقد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کرینگے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی سے کچھ وکلا کوتکلیف کاسامنا ہے، سیمنار میں اس پر بھی غور ہوگا۔