تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے ،صدر زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے ۔انہوں نے یہ باتیں آج ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے شہدا کے لواحقین میں پلاٹس اور اپارٹمنٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیں۔صدر نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کر دیں گے، تاہم اس کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اور یہ کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے،۔صدر کا کہنا تھا کہ حکومت بے نظیر شہید کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے سندھ میں شہید بے نظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل قائم کر دیا ہے جس کا مقصد ملک بھر کے دیہی علاقوں کے غربا میں تین لاکھ گھر فراہم کرناہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.