5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اور ترک ایئر لائنز کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ،ترک سفیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان میں ترک سفیر بابر ہزلان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترک ایئر لائنز کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے اور ترک ایئر لائنز کے درمیان کسی ایم او یوز پر بھی دستخط نہیں ہوئے ، بابر ہزلان نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک امداد کا عمل جاری رکھے گا۔