5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ : گریڈ16سے21تک کے43کنٹریکٹ افسران فارغ
جنگ نیوز -
کراچی …حکومت سندھ نے گریڈ16سے21تک کے43کنٹریکٹ افسران کوفارغ کردیاہے۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق82 میں سے43 افسران کو فارغ کرنے کے بعد باقی افسران کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کو بھیجی گئی فہرست میں کنٹریکٹ پر تعینات گریڈ بائیس کا کوئی افسر فارغ ہونیوالوں میں شامل نہیں ہے ، فہرست کے مطابق فارغ کئے جانیوالے افسران میں فیصل سعود ایم ڈی سندھ سول سروینٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ، محمد قاسم لاشاری ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو،محمد لئیق زرداری ڈی جی بلاول انسٹی ٹیوٹ ، سید سرفراز علی شاہ پراجیکٹ ڈائریکٹر حیدرآباد ڈیولپمنٹ پیکیج ، بریگیڈیئر (ر) اے ایس ناصر کنسلٹنٹ محکمہ بلدیات ، کیپٹن ڈاکٹر عبدالماجد کنسلٹنٹ محکمہ صحت ، کامران دوست کنسلٹنٹ داخلہ ، رشید عالم کنسلٹنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،شمس الدین جعفرانی کنسلٹنٹ ثقافت و سیاحت ، عبدالقادر منگی ڈی جی گورکھ ہل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، بازمحمد جونیجو ممبر ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ کمیشن، اللہ بچایو میمن پریس سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ بھی فارغ کئے جانیوالوں میں شامل ہیں۔