تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سعودی عرب نے آرامکو کیخلاف عدالتی کارروائی کی دھمکی دی تھی،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…سعودی عرب نے دو ہزار سات میں سرکاری کمپنی آرامکو کیخلاف عدالتی کارروائی کرنے پر دھمکی دی تھی کہ وہ ٹیکساس کی آئل ریفائنری پر بلین ڈالر کی سرمایہ کاری روک دے گا ۔آٹھ جولائی کو ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر تیل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود نے امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور یہ موقف اپنایا کہ امریکی حکومت سعودی عرب کو خودمختار معافی سے نوازے اور اس سلسلے میں محکمہ انصاف کو حکم دے کہ وہ سعودی آئل کمپنی آرامکو کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرے ۔ سعودی وزیر کے مطابق شاہ عبداللہ نے ذاتی طور پر نائب امریکی صدر ڈِک چینی سے مقدمات کا معاملہ اٹھایا تھا ۔ شاہ عبداللہ کے نزدیک اس طرح کے مقدمات کو دھکمی سمجھا جائے گا ۔ اگر ایسا ہوا تو امریکی ریاست ٹیکساس میں پورٹ آرتھر کے مقام پر Motiva ریفائنری پر سرمایہ کاری دوگنی کرنے کا منصوبہ کٹھائی میں پڑسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.