5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انڈور ہاکی ورلڈ کپ:جرمنی، انگلینڈ،آئرلینڈاور پولینڈ کی کامیابی
جنگ نیوز -
پوزنان …تیسرے انڈور ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن جرمنی نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تو دوسرے میں شکست، انگلینڈ نے آئرلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔پولینڈ کے شہر پوزنان میں جاری میگا ایونٹ میں جرمن ٹیم کا مقابلہ تھا ہالینڈ سے، جرمنی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈچ ٹیم کو 5 کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی، یہ ایونٹ میں ڈچ ٹیم کی پہلی شکست تھی، انگلینڈ نے بھی ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو چھ چار سے مات دی، روس اور آسٹریا کے درمیان میچ رشین ٹیم کے نام رہا جبکہ میزبان پولینڈ نے جرمنی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔