تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مالاکنڈ: تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 6طالبان مارے گئے

جنگ نیوز -
سوات…دریائے سوات پارکرکے مالاکنڈ آنیوالے طالبان کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا۔ مالاکنڈ انتظامیہ کے مطابق آج صبح سوات کے علاقے شموزئی سے دریائے سوات کے ذریعے مالاکنڈ کے مقام تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے6 افراد کو سکیورٹی فورسزنے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ان میں سے تین افراد کی شناخت عبدالراج ولد عبدالواحد ساکن ملاخیل بریکوٹ،میاں گل زادہ ولد واحد زمان ساکن بخت گرام بریکوٹ اوراعجازالدین ولد نذر دین ساکن شیرخانہ پلئی سوات کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق تحریک طالبان سے ہے اور ان کی عمریں25 سے35 سال تک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.