تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

این آئی سی اسکینڈل:شجاعت کو شکایت سپریم کورٹ سے ہونی چاہئے،ن لیگ

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ این آئی سی اسکینڈل پر چودھری شجاعت کو کوئی شکایت ہے تو سپریم کورٹ سے ہونی چاہئے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری بیان میں کہی۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری خود کر رہے ہیں،اس کیس کا تفتیشی افسر بھی چیف جسٹس نے خود مقرر کیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پر شجاعت حسین کی الزام تراشی کا مطلب چیف جسٹس پر عدم اعتماد ہے اور یہ بات توہین عدالت کے مترادف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.