5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا نے سفارتکاروں کے طرابلس سے نکلنے پر پابندی لگا دی تھی، مراسلہ
جنگ نیوز -
کراچی…لیبیا نے متنازع ایٹمی پروگرام کے خاتمے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے باوجود بھی کئی سال تک اپنے ملک میں غیرملکی سفارتکاروں کو دارالحکومت طرابلس سے نکلنے نہ دیا ۔اکیس جولائی دو ہزار آٹھ کو طرابلس میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور جان Godfrey نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں بتایا کہ مغربی دنیا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے چار سال بعد بھی لیبیا کی قیادت نے غیرملکی سفارت کاروں کے دارالحکومت طرابلس سے باہر سفر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔ حکومتی اجازت نامے کے سفارتخانے کا کوئی اہل کار طرابلس سے نہیں نکل سکتا ۔ امریکی ناظم الامور کے مطابق لیبیا کی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ، ملک کے سیاسی ایشوز پر پردہ ڈالنا ہے جبکہ لیبیا کی حکومت نے اپنے اس فیصلے کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ قرار دیا تھا ۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ سفری پابندی کے تحت زیادہ تر امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔