تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

365دنوں تک مسلسل 365 ریسوں میں حصہ لینے والا شخص

جنگ نیوز -
برسلز…سی ایم ڈی…بیلجئیم سے تعلق رکھنے والے49سالہStefaan Engelsنے کئی دنوں تک بناء رُکے مسلسل365ریسوں میں حصہ لیکر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔میراتھن مین کے نام سے مشہور اسٹیفان نے ان 365ریسوں کے دوران تقریباً9ہزار570میل فاصلہ طے کیا۔اسٹیفان نے اپنے اس منفرد کارنامے کو سرانجام دینے کے لیے اسپین کے شہر بارسیلونا سے گذشتہ سال آغاز کیا اور ہر روز سات شہروں اسپین،پرتگال،بیلجئیم،کینیڈا،میکسیکو،برطانیہ اور امریکا میں ایک ریس میں شامل ہوا۔بارسیلونا میں ہی اپنے ریسوں کو اختتام پذیر کرنے والے اسٹیفان کانام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.