تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر قذافی کے بیٹے اپنے والد کے فیصلوں سے ناخوش تھے،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…خفیہ امریکی مراسلوں سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ طرابلس میں امریکی سفیر کے واشنگٹن کو بھیجے گئے خفیہ تار سے انکشاف ہوا ہے کہ لیبیا کے صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام القذافی ماضی میں اپنے والد اور ان کی قیادت کی جانب سے کیے گئے کئی فیصلوں سے ناخوش تھے ۔اٹھائیس اگست دو ہزار آٹھ کو طرابلس میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور Chris Stevensکے مراسلے کے مطابق سیف السلام القذافی کا کہنا تھا کہ ان کے والد بشمول لیبیا کی پوری کابینہ کے ماضی میں کیے گئے کئی فیصلوں کی وجہ سے ملک مشکل میں پڑگیا ہے ۔ سیف السلام القذافی نے لیبیا کے گورنینس نظام میں ڈرامائی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے اب اُنھیں سیاست کو بھی خیرباد کہنے کا ارادہ کرنا پڑ رہا ہے ۔ سوسائٹی کو مضبوط بنانے ، عدالتی اصلاحات اور انسانی حقوق کا احترام اور آزادئ صحافت کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر معمر قذافی کے بیٹے نے اُن عرب حکومتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں باپ کے بعد بیٹے کو اقتدار سونپ دیا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.