تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس نے شہریوں کا قتل اپنے دفاع میں نہیں کیا، سی سی پی او لاہور

جنگ نیوز -
لاہور…سی سی پی او لاہور محمد اسلم ترین نے کہاہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تفتیش میں ثابت ہوگیا ہے کہ دو شہریوں کو دفاع میں قتل نہیں کیاگیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلم ترین کا کہنا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس تفتیش میں مدد نہیں کررہا،تاہم اب تک ہونیوالی تفتیش میں ملزم کی جانب سے دفاع میں فائرنگ کا موقف صحیح ثابت نہیں ہوسکا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ ہلاک ہونیوالے دونوں نوجوانوں فہیم اور فیضان کے کردار کے حوالے سے تفتیش بھی جا ری ہے۔اسلم ترین کا کہنا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں دس مرتبہ آیا تاہم اس کے استثنا کے حوالے سے وفاقی حکومت آگاہ کرے گی۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ عباد الرحمن کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ڈرائیور ابھی تک پولیس کے حوالے نہیں کئے گئے جس کے امریکی قونصلیٹ کو پانچویں باریاد دہانی کرائی جا رہی ہے۔انکا کہنا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس سے مختلف مقامات کی تصاویر بھی ملیں ہیں جس کے حوالے سے حساس ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.