5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے مذاکرات آج ہونگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے دو روزہ مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہونگے۔اسلام آباد میں ہونیوالے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت ، دونوں ملکوں کے سیکرٹری تجارت کریں گے۔وزرات تجارت کے حکام کاکہناہے کہ دونوں ممالک معاہدے پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بات کریں گے۔ ٹرانزٹ ٹریڈسے متعلق نیامعاہدہ بارہ فروری سے آپریشنل ہوجائے گا، اس سلسلے میں کل اسلام آبادمیں تقریب کے انعقادکاامکان ہے۔