5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدرمملکت نے سپریم کورٹ میں2 نئے ججزکے تقررکی منظوری دیدی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں2نئے ججزاور سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے تقرر کی منظوری دے دی ہے ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقررکردیاگیاہے۔ صدر نے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم کو صوبائی چیف جسٹس بھی مقرر کرنے کی منظوری دی ہے ، ان ججز کے تقرر کی سفارش ، جوڈیشل کمیشن نے کی تھی ، جسے بعد میں پارلیمانی کمیٹی نے منظور کرکے حتمی منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھیجا تھا۔