تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گھوٹکی میں بھی پٹری پر دھماکا، حیدرآباد میں دونوں ٹریک بحال کردیئے گئے

جنگ نیوز -
کراچی …گھوٹکی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ریلوے ٹریفک ایک باربھرمعطل ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے آج صبح حیدر آباد،نوابشاہ اور محراب پور میں دھماکوں سے تباہ ہونیوالے ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمد رفت بحال کردی گئی ۔کراچی،حیدر آباد ،نواب شاہ اور نوشہروفیروز کے بعد اب گھوٹکی اور پنو عاقل کے درمیان ریلوے ٹریک پربھی دھماکا ہو ا ہے جس کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔کراچی میں دھماکوں کے کچھ دیر بعد حیدر آباد میں حسین آباد کے قریب ریلوے لائن کے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر دو دھماکے ہوئے جس سے پٹری کا ڈھائی سے تین فٹ حصہ متاثر ہوا ۔نواب شاہ میں سرہاری اور نواز ڈاہری کے درمیان 288میل کے مقام پر جبکہ نوشہروفیروز میں محراب پور کے قریب بھی اپ اور ڈاؤن ٹریک پر دودو دھماکے ہوئے۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکوں سے ٹریک کو نقصان پہنچا ۔ انچارچ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تمام دھماکے دیسیساختہ بم کے ذریعے کیے گئے جن میں دو سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکوں کے بعد گھوٹکی کے علاوہ دیگر ریلوے ٹریکس کی مرمت کاکام مکمل کرکے ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.