تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی ایس او کی واپڈا، حبکواور کیپکو کو فرنس آئل کی سپلائی روکنے کی دھمکی

جنگ نیوز -
کراچی … واپڈا، حبکو اور کیپکوکی جانب سے پی ایس او کو14 فروری تک50 فیصد ادائیگی نہ کی گئی تو پی ایس او ان کمپنیوں کو فرنس آئل کی سپلائی روک دیگا۔ذرائع کے مطابق واپڈا جبکواور کیپکو کو پی ایس ایس کو138 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے اور پی ایس او کو ان اداروں کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث رقم کی قلت کا سامنا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر واپڈا کیپکو اور حبکو نے واجب الاد رقم میں سے14 فروری تک50 فیصد رقم ادا نہ کی تو پی ایس او ان اداروں کو فرنس آئل کی فراہمی بند کردیگا جس سے ملک میں بجلی کی رسد متاثر ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.