5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، مالک سمیت دو افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر پولیس نے جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نعیم اختر اور عبدالرزاق نے غوثیہ پارک میں انٹرنیشنل برانڈ کی جعلی بوتلیں بھرنے کے لئے فیکٹری لگا رکھی تھی۔ ملزم کافی عرصہ سے یہ جعلی مشروب ملک بھر میں سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر کامیاب کارروائی کی۔ ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں عالمی برانڈ کی بوتلیں، مشینری اور کیمیکلزقبضے میں لے لیا گیا، فیکٹری سیل کر دی گئی۔