تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئس لینڈ کا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹنے کے لیے بیتاب

جنگ نیوز -
ریکیا وک…پچھلے سال آئس لینڈکے ایک آتش فشاں نے خوفناک تباہی پھیلائی تھی تو اس سال وہیں کا ایک اور آتش فشاں اس سے بھی زیادہ تباہی پھیلانے کے لیے کم و بیش تیار ہوچکا ہے۔گذشتہ سالEyjafjallajokullنامی آتش فشاں کے پھٹ پڑنے سے آئس لینڈ کے آس پاس کے علاقوں میں بیحد تباہی ہوئی اور کئی دنوں تک بہت سارے ممالک کی فضائی کمپنیوں کو فضائی سفر معطل رکھنا پڑا جس سے ان کو شدید نقصان پہنچا۔ اس سال آئس لینڈ کا ہی ایک اور آتش فشاںBardarbungaپھٹنے کے لیے مکمل تیار ہوچکا ہے اور سائنسدانوں کے اندازوں کے مطابق اس آتش فشاں سے گذشتہ سال کی نسبت زیادہ تباہی متوقع ہے ۔ماہرینِ ارضیات کے اندازوں کے مطابق اس آتش فشاں کے پھٹنے سے آس پاس کے علاقے مٹی کی دبیز تہہ تلے چھپ جائیں گے جبکہ چٹانی پتھروں کی بارش کا دورانیہ بھی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.