5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:پی آئی اے احتجاج،3 بین الاقوامی اور 3ملکی پروازیں منسوخ
جنگ نیوز -
پشاور…پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے مارننگ سروس میں آج بھی تین بین الاقوامی اورتین ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پشاورایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملازمین کی ہڑتال سے متحدہ عرب امارات سے آنیوالی پرواز پی کے256 ،ابوظبی سے آنیوالی پی کے218،دبئی سے آنیوالی پی کے 284،پشاورسے کراچی جانیوالی پی کے787،چترال جانیوالی پی کے606 اورچترال سے واپس آنیوالی پی کے602 منسوخ کردی گئی ہیں، جس سے ایئرپورٹ پرمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اورمسافروں کے رش کے پیش نظر نجی ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔