تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارتی پیاز مارکیٹ میں آگئی، پاکستانی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

جنگ نیوز -
لاہور…بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات کھلنے سے پاکستانی پیاز کی برآمدات متاثر ہونے کی توقع ہے ۔کراچی سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین آصف احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے پیاز کی دو اقسام پر برآمدات کی اجازت دی جا چکی ہے جو ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا برآمد کی جائیں گی ۔ بھارت میں پیاز کی قیمت دسمبر2010 میں70روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی جس کے بعد بھارت کی حکومت نے اس کی برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں پیاز کی رسد میں بہتری آنے سے اس کی قیمت دیہی علاقوں میں4 روپے فی کلو تک جاپہنچی جو کاشت کی پیداواری لاگت سے بھی کم ہے جس کے باعث بھارت حکومت نے اس برآمدات کی اجازت دے دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.