5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بارسلونا سے اسلام آباد جانے والی پرواز لاہور اتار لی گئی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ بارسلونا سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لاہور اتار لی گئی۔بارسلونا سے آنے والی پی کے 769 پرواز میں ایک سو پچاسی مسافر سوار تھے۔ لاہور ائیرپورٹ پر ہڑتال کے باعث مسافر تقریباً ڈھائی گھنٹے جہاز میں ہی بیٹھے رہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے اسلام آباد جانیوالے152 مسافروں کو لاہور سے سڑک کے راستے روانہ کر دیا گیا جبکہ کراچی جانیوالے33مسافروں کو لاہور ائیرپورٹ پر رکنا پڑا۔