5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
واہگہ بارڈر پر عوام کیلئے پارک اور مسجد کی تعمیر جاری
جنگ نیوز -
لاہور…واہگہ بارڈر پر عوام کیلئے پارک اورجامع مسجد تعمیر کی جا رہی ہے۔ ڈی جی رینجرپنجاب23 مارچ کو افتتاح کریں گے۔ونگ کمانڈر واہگہ بارڈر عثمان صدیقی کے مطابق واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ دیکھنے والوں کیلئے اس علاقے کو مزید پرکشش بنایا جا رہا ہے۔ واہگہ بارڈر کے مین گیٹ کے ساتھ موجود دکانیں مسمار کر کے دکانداروں کو واہگہ پارک میں زیر تعمیر دکانیں الاٹ کی جائینگی۔ ونگ کمانڈر نے بتایا کہ واہگہ پارک میں بچوں کیلئے جھولے اور معیاری کھانوں کیلئے ریسٹورنٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔