تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ جیل میں کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی، حکومت پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ کوئی خصوصی رعایت نہیں کی جائیگی اور اسے عام قیدیوں کی طرح جیل میں رکھا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ دو افراد کو فائرنگ سے ہلاک کرنیوالے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو عام ملزمان کی طرح جیل میں رکھا جائیگااورریمنڈ ڈیوس کو جیل میں کوئی اضافی سہولت نہیں دی جائیگی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو جیل میں خصوصی سہولتوں کی فراہمی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.