5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انٹربینک مارکیٹ :روپے کے مقابلے میں ڈالر 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
جنگ نیوز -
کراچی …انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کاسلسلہ جاری ہے ایک ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح84روپے85پیسے پر آگیا ۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر85 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔ اس پہلے ڈالر24 مئی 2010 کو84 روپے60 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں کمی کے باعث روپیہ مضبوط ہورہاہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر85 روپے20 پیسے میں خریدا اور85 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔