5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی کی سفارتی تعلقات توڑنے کی خبر گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ نے امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کو افواہ قرار دیاہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرسکتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط نے اس خبر پر جیونیوز سے گفتگو میں مختصر ردعمل میں ظاہر کیا ہے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی پر جاری اطلاعات صرف گمراہ کن افواہ ہیں۔