5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیراعظم نے اسٹیل ملز کا 12رکنی نیا بورڈ آف ڈائریکٹرزتشکیل دیدیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اسٹیل کا نیا12 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرزتشکیل دیدیا ہے، بورڈ میں نجی شعبے کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سا بق سیکریٹری پلاننگ کمیشن فضل اللہ قریشی کو نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت صنعت وپیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری، نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ کے نمائندے حکومت کی طرف سے بورڈ کا حصہ ہونگے۔نجی شعبے کی نمائندگی کے طور پر جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائڈ اکنامکس کے ڈاکٹر نصرت احمد، سیمنز پاکستان کے سہیل وجاہت، انجینئر دارو خان، شیخ انعام الحق، اینگرو ٹرمینل ، شمشاد قریشی، چیئرمین سی بی اے اور انجینئر ایم اے جبار کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو اور چیف فنانشل آفیسر کو بھی نئے بورڈ کا حصہ بنا یا گیاہے۔