تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سڈنی میں چھوٹے جہاز کی مضافاتی علاقے میں کریش لینڈنگ

جنگ نیوز -
سڈنی...آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گذشتہ روز ایک چھوٹے جہاز نے مضافاتی علاقے کی سڑک پر کریش لینڈنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔خبر رساں اداروں کے مطابق ایک سنگل انجن والے چھوٹے جہاز جس میں ایک آسٹریلوی جوڑا اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کررہا تھا کچھ تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کرہی رہا تھا کہ کریش ہوگیا۔چھت کی جانب سے سڑک پر آنے والے اس طیارے کا ایک پِر تباہ ہوگیا تاہم اس میں سفر کرنے والا جوڑا اور کتا بحفاظت باہر آگئے اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئیں۔ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کرتے اس جہاز کے کریش کرنے کی وجہ دو بجلی کی تار بنی جن میں الجھ کر ناصرف وہ تیزی سے زمین پرآ گرا بلکہ اس سے کئی بجلی کی تار اور ٹریفک سنگلزبھی ٹوٹ گئے اور تقریباً7ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.