5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فریدہ پنٹو خوبصورتی میں شیرون اسٹون اور الزبتھ ٹیلر سے آگے نکل گئیں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس...بالی ووڈ اسٹار، فریدہ پنٹو نے خوبصورتی میں ہالی ووڈ بیوٹیز شیرون اسٹون اور الزبتھ ٹیلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔امریکی اخبار نے ایک سروے کیا،جس میں فلموں کی ٹاپ ففٹی بیوٹیز کا انتخاب کیا گیا۔ موسٹ بیوٹی فل وومن ان فلم،میں فریدہ پنٹو کو ملی تیسویں پوزیشن،جبکہ ہالی ووڈ حسینہ شیرون اسٹون بیالیس ویں اور الزبتھ ٹیلر کو تینتالیس واں نمبر ملا، انجیلنا جولی23اور نکول کڈمین 26ویں نمبر پر براجمان ہیں۔