تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس جاوید اقبال والدین قتل کیس، ملزمان کا چالان عدالت میں پیش

جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث ان کے بھائی سمیت 3 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی جانب سے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کا چالان سیشن کورٹ پراسیکیوٹر برانچ میں جمع کرایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے چالان میں تینوں ملزمان نوید اقبال،عباس، اور امین کو اس واقعہ میں مجرم لکھا گیا ہے۔ ملزمان کو اب ماڈل ٹاؤن کورٹ میں سترہ فروری کو پیش کیا جائے گا۔ ملزموں نے گیارہ جنوری کو جسٹس جاوید اقبال کے والد ملک عبد الحمید اور والدہ زرینہ بیگم کو قتل کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.