تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور:جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، ڈیوس کو پھانسی دینے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسے پاکستانیوں کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاجی جلوس مسجد مہابت خان سے نکالا گیا، جلوس کے شرکا نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھا رکھے تھے۔ جن پرامریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو80 سال قید اورپھانسی دینے کے مطالبات درج تھے۔ جلوس چوک یادگار پہنچا جہاں شرکا سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیراحمد خان اوردیگررہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کی مداخلت بڑھ رہی ہے اوربلیک واٹر ملک میں دھماکے کروا رہی ہے۔ ریمنڈ ڈیوس بھی بلیک واٹر کا ایجنٹ ہے جس نے دن دھاڑے تین پاکستانی شہریوں کو قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان اورپاکستان سے نکل جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پرنکل کران کا جینا دوبھرکردینگے۔ انہوں نے حکومت کے معاندانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر امریکی قاتل شہری کو رہا کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.