5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور،ڈپٹی اسپیکر کی ڈانٹ ڈپٹ،اے این پی کی خواتین اراکین کا واک آؤٹ
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کی جھاڑ پلانے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔جمعہ کے روز خیبر پختون خوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرخوشدل خان نے ایوان میں عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن منورہ سلطانہ کواس وقت جھاڑ پلائی جب وہ اسمبلی کارروائی کے دوران صوبائی وزیر زکوة وعشررشید خان سے باتوں میں مصروف تھیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکال باہر کرنے کی دھمکی دی۔ ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ بعض اراکین ایوان میں صرف گپ شپ کے لئے آتے ہیں۔ تاہم وہ قانون کے مطابق اسمبلی چلائیں گے اورانہیں کسی بھی رکن کو ایوان سے باہر نکالنے اوررکنیت معطل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ جس پر عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین اراکین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔