تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہزادہ ولیم برطانوی فوج میں اعزازی کرنل مقرر ہوگئے

جنگ نیوز -
لندن …برطانوی شاہی خاندان کے سپوت شہزادہ ولیم کو فوج میں پہلا اعزازی عہدہ مل گیاہے جسکے تحت انہیں آئرش گارڈز کے کرنل کے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے۔28سالہ پرنس کو ملکہِ برطانیہ کی منظوری کے بعد اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے جس پر فائز ہونے کے بعد شہزادہ ولیم اپنے رجمنٹ میں کام کرنے والے سپاہیوں کی زندگی اور حرکات و سکنات پر نظر رکھیں گے۔آئرش گارڈز میں پہلے شاہی کرنل کی حیثیت سے ذمہ داری حاصل کرنے والے شہزادہ ولیم کو اس سے قبل شاہی فضائیہ اور شاہی بحریہ میں بھی اعزازی عہدے دیے جاچکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.