تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں آج بھی مندی، انڈیکس11943پوائنٹس پر پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز شدید مندی رہی اور انڈیکس ایک ماہ بعد12 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان دونوں ٹریڈنگ سیشنز میں برقرار رہا۔ امریکا کی جانب سے پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی ممکنہ اطلاعات پر سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا اور کاروبار کے اختتام تک شیئرز کی فروخت کا یہ دباو مارکیٹ میں جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس244 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار943 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کے ایس ای100 انڈیکس تین جنوری کے بعد12 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے بند ہوا ہے۔ آج کاروباری حجم11 کروڑ شیئرز رہا سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت25 پیسے کمی کے بعد15 روپے93 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس247 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار535 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی برقرار رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.