5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روبوٹ پہنچاکافی شاپ میں کیک خریدنے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرماؤنٹین ویو کی کافی شاپ میں موجود صارفین کو اس وقت ایک دلچسپ صورتحال سے محظوظ ہونے کا موقع میسر آیا جب ایک روبوٹ کافی شاپ میں پہنچ کر خاص آٹے اور انڈے والا کیک مانگنے لگا۔ایک مقامی روبوٹک فرم کا تیار کردہ یہ روبوٹ دراصل کسی بھی شخص کی دوسری جگہ تخیلاتی موجودگی کو ممکن بنانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔تاہم کافی شاپ میں پہنچنے والے اس روبوٹ کا مقصد صرف لوگوں کو حیران کرنا نہیں تھا بلکہ اس روبوٹ نے باقاعدہ قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظاربھی کیا اور باری آنے پر کیک کے مختلف فلیورز جاننے کے بعد اسٹرابیری فلیور والا کیک لیکر اپنے گلے میں موجود تھیلے میں ڈال لیا۔