5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یش راج فلمز رنویر اور انوشکا شرما کو لیکر ایک اور فلم بنائے گا
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی فلم بینڈ باجا بارات کی کامیابی نے یش راج فلمز کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ایک بار پھر رنویر سنگھ اور انوشکا شرما کے ساتھ ایک اور فلم بنائیں۔یش راج کی اگلی فلم کا نام لیڈیز ورسز رکی بہل ہوگا جس کے ہدایت کار بھی منیش شرما ہوں گے جو بینڈ باجا بارات بھی بنا چکے ہیں اور اس فلم میں بھی مرکزی کردار انوشکا اور رنویر ہی ادا کریں گے،فلم کا آئیڈیا بھی ادتیہچوپڑہ ہی نے دیا ہے اور اس کی شوٹنگ اپریل میں شروع ہوگی جبکہ فلم لیڈیز ورسز رکی بہل کی نمائش اس سال کے اختتام تک ہی متوقع ہے۔