تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بائیس رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، شاہ محمود قریشی کی معذرت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اکیس وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت پرمشتمل نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے،تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی ،جہاں صدرمملکت آصف علی زرداری نے نئی کابینہ کے ارکان سے عہدوں کا حلف لیا۔ نئے وزراء میں رحمن ملک،بابراعوان، عبدالحفیظ شیخ، احمدمختار،رضاربانی،میرہزارخان بجارانی،غلام احمد بلور ، میاں منظور وٹو،فردوس عاشق اعوان، خورشید شاہ، نویدقمر،امین فہیم، شہباز بھٹی، ثمینہ خالد گھرکی،ارباب عالمگیر،شوکت اللہ،خدابخش راجڑ،مخدوم شہاب الدین، اسراراللہ زہری،حناربانی کھر شامل ہیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کی ،سابق وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف اور نذر احمد گوندل بھی نئی کابینہ میں شامل نہیں ہے۔وزراء کو قلمدان اس طرح دیئے گئے ہیں، مخدوم امین فہیم وزیرتجارت، چنگیزجمالی سائنس وٹیکنالوجی،شوکت اللہ سیفران اورامین فہیم وزیرتجارت مقرر،ثمینہ خالد گھرکی ماحولیات،منظوروٹوامورکشمیر،احمدمختاروزیردفاع،سردارعمرپوسٹل سروسز، اسراراللہ زہری خوراک وزراعت ، میرہزارخان بجارانی صنعت وپیداوار،شہبازبھٹی اقلیتی اموراورخدابخش راجڑنارکوٹکس،نویدقمرنجکاری،فردوس عاشق اعوان اطلاعات ونشریات،غلام احمدبلورریلوے،شہاب الدین ٹیکسٹائل،رحمان ملک داخلہ رضاربانی وزیربین الصوبائی رابطہ،ارباب عالمگیرمواصلات، خورشیدشاہ مذہبی امورجبکہ حناربانی کھروزیرمملکت امورخارجہ مقررکی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.