5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی اور اندرون سندھ ریلوے ٹریک پر دھماکے، الطاف حسین کی مذمت
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی ،حیدرآباداور نوابشاہ میں ریلوے ٹریک پرہونے والے دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ چندروزقبل بھی کراچی میں تھانوں پربم دھماکے کئے گئے اورآج کراچی ،حیدرآباداورنوابشاہ میں ریلوے ٹریک کوبموں سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصراپنی دہشت گردیوں کے ذریعے پورے ملک میں افراتفری اورعدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے دھماکوں کے زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورانکی جلدصحتیابی کی دعا کی۔