5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مہمندایجنسی:لیویز چیک پوسٹ پرخودکش حملہ،ایک اہلکا شہید
جنگ نیوز -
غلنئی…مہمند ایجنسی کی تحصیل پڑانگ غار میں لیویز چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، لیویز فورس نے ایک حملہ آور گرفتار کرلیا جبکہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل پڑانگ غار کے علاقے سرو میں موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے لیویز چیک پوسٹ سے خود کو ٹکرانے کی کوشش کی تاہم لیویز فورس کی فائرنگ پر اس نے چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملہ آور کا ایک ساتھی گرفتار کرلیا گیا اور ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق تینوں حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں سے دو نے برقعہ پہن رکھا تھا۔ اشارے کے باوجود نہ رکنے پرلیویز اہل کاروں نے فائرنگ کردی جس پر برقعہ پوش نے خود کو اڑالیا۔